Featuredپنجاب

پی آئی اے نجکاری: عدالت کی دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےدیگر فریقین کو جواب جمع کروانےکی ہدایت کردی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری نبیل جاویدکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کو روزمرہ امور چلانےکااختیارہے۔

نگران حکومت پالیسی معاملات پرفیصلےنہیں کرسکتی،نگران حکومت نےپی آئی اےکی نجکاری کافیصلہ کیا۔عدالت نےکیس پر مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

نگران وزیرنجکاری فواد حسن فواد کےمطابق پی آئی اے کے 34 طیاروں میں سے 15 گرائونڈ ہیں،پی آئی اے ماہانہ 12.77 ارب روپے جبکہ یومیہ 50 کروڑ روپے نقصان کر رہا ہے، اور 2012 سے اب تک 7 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کر چکا ہے،اور جون 2023 تک مجموعی نقصانات 713 ارب تک پہنچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close