Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان نے 391 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

کپتان شان مسعود دو سو ایک رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف نا قابل شکست ڈبل سنچری داغ دی

گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے شان مسعود کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے تھے۔

شان مسعود نے گزشتہ کے اسکور سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کی۔

آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی فہم اشرف تھے جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد عامر جمال 5، میر حمزہ 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود دو سو ایک رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اس طرح پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی، جواب میں کینگروز نے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کے ابرار احمد اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کو پہلی اننگز میں اب بھی 282 رنز کی برتری حاصل ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close