Featuredاسلام آباد

عدت کے دوران نکاح کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں وکیل درخواست گزار نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد کےسول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار رضوان عباسی پیش ہوئے اور عدالت سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔مؤقف اپنایا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں،مہلت دی جائے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل دینے ہیں۔ جس پر رضوان عباسی نےکہا کہ سوموار تک کا وقت دے دیں۔دستاویزات جمع کرا کر اسی روز دلائل بھی دے دوں گا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close