لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی،سیکریٹری داخلہ میاں شکیل اسپیشل سیکرٹری فضل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل درخواستگزار نےکہا حکومت کو جو بیان حلفی چاہیےدینے کیلئے تیارہیں،جس پر سیکرٹری داخلہ نےکہا یہ جو بھی بیان حلفی دینا چاہتے ہیں وہ دیں دے میں حکومتی کمیٹی کو بھیج دوں گا۔حکومتی کمیٹی کا اس پرفیصلہ آئے گا انکو آگاہ کردیا جائے گا۔
وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کوعدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست گزار نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے۔