Featuredپنجاب

دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے،قائد ن لیگ نوازشریف

قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم صرف اقتدار نہیں احتساب بھی چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے واضح کردیا کہ صرف اقتدار نہیں احتساب بھی چاہتے ہیں کہا ایک کھلنڈرے نے ملک کا برا حال کردیا۔ اسے معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ نہیں پتہ تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل ملکی تاریخ کا سب بڑا ڈاکا ہے۔ بند لفافہ لہرا کر کابینہ سے منظوری لی گئی۔ مزید کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔ قوم کو بتایا جائے ملک کو کس نے لوٹا۔ صرف زبانی کلامی ریاست مدینہ کا راگ الاپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، کوشش ہےپاکستان کو ترقی کی راہ پرڈالا جائے، جوبھی سیاسی میدان میں آئےتوملک وملت کےلیے کچھ کرنےکی نیت سےآئے، یہ نہ سوچ کرآئیں کہ سیاسی امیج بنانا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا،سزائیں دی گئیں، کہا گیا اگر نوازشریف اور ان کی بیٹی کو جیل سے باہرلایا گیا توہمارے2سال ضائع ہوجائیں گے، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی چاہتےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close