Featuredخیبر پختونخواہ

این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے

شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں

 تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close