Featuredپنجاب

اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین آمیز تقریر کیس میں مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابھر گل نے مریم اورنگزیب اور دیگر کے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابھر گل نے کی اور مریم اورنگزیب کی عدالت میں پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

عدالت نے دیگر ملزمان کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا مقدمہ خارج کرنے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close