Featuredتجارت

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے جلد اگلی قسط کی منظوری متوقع

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا ایگزیکٹو بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے گا، منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

پاکستان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پریز روئز نے سماء کو بتایا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزہ پر غور کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر جولائی میں دستخط کیے گئے تھے۔ پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ مزید 70کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی، بقیہ تیسری قسط آنے والی حکومت کی دی جائے گی۔ 1.1ارب ڈالرکی آخری قسط کیلئے دوسرےاقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close