عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےکہا کہ ان کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں،میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔ زندہ رہا تو قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔
راولپنڈی میں شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ رشیدکی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشیدکےخلاف نو مئی واقعات کے کیسز کی سماعت ہوئی، شیخ رشیداحمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تو پراسیکیوٹر نے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔