Featuredپنجاب

ن لیگ کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ( ن ) نے سندھ بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں لیاری ، کیماڑی ، ملیر اور کورنگی میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

نوشہر و فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص میں بھی ن لیگ ورکرز کنونشن منعقد کرے گی جبکہ نواب شاہ ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جارہی ہے اور سندھ کے عوام نواز شریف کی ترقی کے وژن کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close