اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بری کر دیا۔
منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
بعدازاں، عدالت عالیہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی اور نوازشریف کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 12 جنوری تک ملتوی
احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال سزا سنائی تھی،تاہم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔