پاکستان میں سونے قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،آج ملک میں مزید سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار 985 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔