Featuredدنیا

فلسطینیوں سے خوف زدہ اسرائیلی فوج نے بوکھلاہٹ میں اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں

اسرائیل کو زمینی کارروائیوں میں کئی محاذ پر حماس کے ہاتھوں کا ہزیمت اُٹھانا پڑی ہے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 105 ہوگئی

غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج اتنی خوف زدہ ہے کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر غلطی سے گولیاں چلا رہی ہے۔ ایسے واقعات میں اب تک 20 کے قریب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بزدلی، پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہمارے 20 کے قریب فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔
سرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد غزہ میں گھس کر زمینی کارروائیوں کے لیے اپنی برّی فوج بھیجی ہے جسے کئی محاذ پر حماس کے ہاتھوں کا ہزیمت اُٹھانا پڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close