Featuredاسلام آباد

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفرکیس کی گزشتہ روز سماعت خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت میں موجود رہے۔

عدالت کی جانب سےسماعت کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر جیل حکام سے بات کروں گا۔

گزشتہ سماعت کےدوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی درخواستیں اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی تاہم عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج 13 دسمبرکی تاریخ مقرر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close