سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور میں خود انتخابی مہم کی قیادت کروں گی۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی سماعت ہوئی، اس دوران حبا فواد بھی اڈیالہ جیل چلی گئیں۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےحبافواد نے کہا کہ آج بھی اندر جانے کے لیے بہت پیدل چلنا پڑتا ہے، آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ان معاملات کو دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : عدالتی نظام اور اس کے فیصلوں نے اربوں ڈالر کا نقصان کیا
حبافواد نے وکیل فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ نامناسب تھا۔ فیصل چوہدری اس کے رویے پر اسے عدالت لے گئے۔