Featuredاسلام آبادتجارت

مہنگائی میں کراچی کے شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع  کروادی۔

حکومت نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ اکتوبر تادسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے بھی اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اس درخواست پر سماعت 20 دسمبر کو کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close