Featuredاسلام آباد

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے خلاف جاری سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسائفرکیس میں جیل ٹرائل کےلیے قانونی کارروائی پوری ناہونے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔

سماعت کےدوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔جج ٹرائل کیلئےجیل کا انتخاب کرسکتا ہےمگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیئے۔عدالت نے ایف آئی اے کو 20 دسمبر تک نوٹس جاری کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close