Featuredپنجاب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔

امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close