Featuredخیبر پختونخواہ
ضم اضلاع میں قلیل مدت میں 773 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر مکمل
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقی کا سفر زوروشور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں قلیل مدت میں 773 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں آمدورفت کی بحالی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ قلیل مدت میں تعمیر کی گئی سڑکیں 773 کلومیٹر پر محیط ہے۔
ان اضلاع میں نہ صرف نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود تباہ حال سڑکوں کی بھی تعمیر مکمل کی گئی ہے، جس سے ان تینوں اضلاع میں بڑے پیمانے پر کاروبار بڑھا ہے اور عوام کو روزگار کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔