Featuredاسلام آباد

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی نشر نہیں ہو گی: عدالت

اسلام آباد: سائفر ایکٹ کی کارروائی نشر کرنے پر سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

خصوصی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کاروائی نشر نہیں ہو گی، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔

فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہوگی اور شرط ہوگی کہ عدالتی کاروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کی کاروائی کے دوران عدالت میں پبلک موجود نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close