Featuredتجارت

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی کمی

ملک میں روپےکی قدر بحال ہونے لگی،امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے،آج پھر انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 36 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کےآخری روزبھی امریکی ڈالرکی قدرمیں کمی دیکھی جارہی ہے،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں 283 روپے 15 پیسے پر آ گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے، کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 362 پوائنٹس بڑھکر 65812 پوائنٹس پر پہنچ گیا

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کےمطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8دسمبر کو 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالراضافے سے 12ارب 20کروڑڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2کروڑ 6لاکھ ڈالراضافے سے 7ارب 4کروڑ ڈالر رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close