Featuredپنجاب

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

نیویارک میں آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، دوران ملاقات جنرل عاصم منیر نےمقبوضہ کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

جنرل عاصم منیراورانتونیو گوتریس کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، یواین سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

انتونیو گوتریس نے پاک فوج کی جانب سےخطے کےاستحکام کے لیےکوششوں کو سراہا، سپہ سالار نے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا

اس دوران آرمی چیف نے کہاجنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے مشروط ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا امریکا کا دورہ کامیابی سے جاری ہے، دورے میں آرمی چیف امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا،اس سے پاکستان کا اہم امور پر نکتہ نظر بھی مؤثر طریقے سے اجاگر ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close