پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کامیاب ، دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 89 رنز پر آل آؤٹ
پرتھ: ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔
ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف ملا تھا
دوسری اننگز اور ہدف کے تعاقب کے آغاز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری جب شان مسعود کو 2 رنز پر جوش ہیزل ووڈ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گری، اس مرتبہ امام الحق 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 48 رنز پر گری جب بابر اعظم 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ پانچویں وکٹ 56 رنز پر گری جب سرفراز احمد 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 63 رنز پر گری جب آغا سلمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 79 اور آٹھویں وکٹ 83 رنز پر گری۔ فہیم اشرف 5 رنز پر ایل بی ڈبلیو اور عامر جمال 4 رنز پر بولڈ ہوئے۔ دونوں بیٹرز کو آسٹریلوی اسپن بولر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی نویں وکٹ 89 رنز پر گری جب سعود شکیل 24 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ 89 رنز پر گری، خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔