Featuredخیبر پختونخواہ
طالبان حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کی دعوت کی تصدیق
طالبان حکومت کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کی دعوت دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
طالبان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ افغانستان کی دعوت دینے کی تصدیق کی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان افغانستان آئیں ، ہم اور ہمارے عوام پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے اور یہی بات ہم امیر جے یو آئی کو بتانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان آگاہی حاصل کرکے پاکستان کو بتائیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی تھی۔