Featuredاسلام آباد
اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
پیر کے روز اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری کے خلاف 35 لاکھ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔