Featuredدنیا

فرانس کا انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے

امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس کی بھی یہودی آبادکاروں کو نہ روکنے پر اسرائیل کی مذمت کی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے۔

اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آبادکاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close