Featuredپنجاب

تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما امجد خان نیازی اور افتخار گوندل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی امجد خان نیازی اور سابق مبمر پنجاب اسمبلی افتخار گوندل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے نو مئی کے واقعات کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں ریاستی اداروں اور عوام میں انتشار نہیں ہونا چاہیے، تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں، اپنی صحت کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

دوسری جانب سرگودھا کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی افتخار گوندل نے بھی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کوپسند نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close