Featuredاسلام آباد

سابق وزیراعظم عمران خان کا 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطلی کیخلاف درخواست کررکھی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو100 فیصد ٹکٹ دیے جائیں گے، باقی ٹکٹ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، امیدہےتوشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا،ہم ہرحالت میں چاہتے ہیں8فروری کو الیکشن ہوں، پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، میں بونیر سے الیکشن لڑوں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی گھبراہٹ ہے کہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں اترنے نہیں دیا جارہا، پی ٹی آئی کارکنان کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا گیا۔ چیف جسٹس کو کردار ادا کرناچاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close