Featuredاسلام آبادتجارت
بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا
حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کردی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ 3 ماہ مارچ 2024تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو ارسال کردیا، حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا۔