روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 54 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر282 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔گزشتہ روز امریکی ڈالرکی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا ہے، کے ایس100
انڈیکس 114 پوائنٹس اضافے سے62807 ٹریڈ کررہا ہے۔