اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے
عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے فوج کے حقیقی نقصان کی تفصیلات شائع کرنے پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود فوج نے گذشتہ روز 40 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو غیر معمولی مزاحمت کا سامنا ہے ، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں فوج کو حماس کی جانب سے پہنچنے والا نقصان اعلان کردہ نقصان سے 3 گناہ زیادہ ہے، اخبار نے مزید لکھا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے ، القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کو شجائیہ اور شیخ رضوان کے علاقوں میں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔