Featuredدنیا

غزہ کے شہری بمباری سے زیادہ بھوک سے جان کی بازی ہار رہے ہیں

 غزہ میں غذا کی قلت اور بھوک سے متعلق صورت حال افغانستان اور یمن سے بھی بدتر ہوگئی۔

غزہ کی پٹی کی ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں معصوم بچے زمین پر گِرا ہوا آٹا اپنے ہاتھوں سے سمیٹ کر تھیلوں میں ڈال رہے ہیں۔
غزہ میں خوراک اور پانی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، غزہ کے شہری خوراک اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچے سڑک پر بکھرے ہوئے آٹے کو اپنے ہاتھوں سے جمع کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں تین بچے سڑک پر گِرا ہوا آٹا اکٹھا کرکے پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ آٹا اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم غزہ کے معصوم بچے اب مٹی والا آٹا کھانے اور گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ سمیت دیگر 23 عالمی اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار 600 شہری بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں شہری بمباری سے زیادہ بھوک سے جان کی بازی کی ہار رہے ہیں۔ غذا کی قلت اور بھوک سے متعلق صورت حال افغانستان اور یمن سے بھی بدتر ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close