Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جاری کردیں، فہرستوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فہرستیں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے خواتین کی قومی اسمبلی میں 10 نشستیں ہیں، صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 26 خواتین جبکہ اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے صوبائی اسمبلی کے لئے 24 اقلیتی امیدواروں کی فہرست جمع کرائی، قومی اسمبلی کے لئے جمع ترجیحی لسٹ میں 30 خواتین امیدوار شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے پارٹیوں نے 84 خواتین امیدواروں کی ترجیحی لسٹ جمع کیں۔

دستاویزات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے لئے سب سے زیادہ 19 خواتین جے یو آئی ف نے میدان میں اتاری ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی کی ترجیہی فہرست میں 13 خواتین شامل ہیں، صوبائی اسمبلی کےلئے پیپلز پارٹی کی فہرست میں 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی جانب سے 8 خواتین کی فہرست دی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے صرف 3 خواتین کی لیسٹ دی ہے۔

صوبائی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کی فہرست میں 8 خواتین امیدوار شامل ہیں، جماعت اسلامی نے بھی 8 خواتین کو صوبائی اسمبلی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کی لسٹ میں 7، مسلم لیگ کی فہرست میں 5 خواتین شامل ہیں۔ جماعت اسلامی ،اے این پی ،اور جے یو آئی ف نے چار 4 خواتین کی لسٹ دی ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور پی ٹی آئی نے ایک ایک خاتون امیدوار کی فہرست دی

اقلیت کی چار صوبائی نشست کے لئے جے یو آئی ف نے 13 ناموں کی فہرست دی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5،5 امیدوارں کی لسٹ دی ہے۔ جماعت اسلامی نے 4 ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور اے این پی نے دو دو ناموں کی فہرست دی، پی ٹی آئی نے صرف ایک اقلیتی امیدوار کے نام کی فہرست جمع کرائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close