Featuredدنیا

حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی جنگ بندی تجاویز مسترد کردیں

حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے،حماس حکام

مصری حکام نے مکمل جنگ بندی کےلیے حماس اور اسلامی جہاد سے غزہ سے دستبردار ہونے کا کہا تھا

خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد حکام کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی جنگ بندی تجاویز مسترد کردیں۔

مصری حکام نے مکمل جنگ بندی کےلیے حماس اور اسلامی جہاد سے غزہ سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔

حماس حکام کے مطابق حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کےلیے مصری بھائیوں سے بات کی ہے۔

حماس حکام کے مطابق اسرائیلی جارحیت رکنے، غزہ میں امداد بڑھنے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پر بات ہوگی۔

اسلامی جہاد حکام کے مطابق تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلیے اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close