Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے اس حوالے سے دائر درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور درخواست میں عدالت سے سنئیر ججز پر مشتمل بینچ بنانے اور آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کر دیا اور جسٹس کامران حیات میاں خیل درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست کا متن

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے سے متلعق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں اور جن لوگوں نے پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کیا وہ پارٹی ممبر بھی نہیں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ، ’’بلے‘‘ کے انتخابی نشان سے بھی محروم

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا ہے، عدالت سنئیر ججز پر مشتمل بینچ بنائے اور آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 22 دسمبر کو تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ’’بلے ‘‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

بیرسٹر گوہر کی میڈیا ٹاک

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہیں، سنگل بینچ بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرسکتا ہے، آج ہی کیس کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی سیاسی جماعت کا حق ہے کہ اپنی پارٹی نشان سے الیکشن لڑے، اس الیکشن کے بعد صدر اور سینٹ کا الیکشن بھی ہونا ہے، سیاسی پارٹی سے نشان لے لیا جائے تو وہ ختم ہو جائے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close