Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی پروقار تقریبات کا انعقاد

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی پروقار تقریبات ہوئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا دن بھرپور مذہبی جوش و خروش سے منایا۔ مرکزی تقریب سینٹ جان کیتھڈرل چرچ میں ہوئی جس بچوں اور خواتین سمیت مسیحی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

باجوڑ میں بھی کرسمس کا تہوار خوب مذہبی جوش وخروش سے منایا گیا۔ مسیحی برادری نے بہترین انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے پاکستان میں تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close