Featuredدنیا

اسرائیل سینئر ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کی قیمت چکائے گا : پاسداران انقلاب گارڈز

تہران: شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایران فوج کا سینئر عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر سید رضی موسوی کو شام کے شہر دمشق کے قریب فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ تین اسرائیلی میزائل اُس عمارت پر گرے جہاں وہ مقیم تھے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سید رضی موسوی میجر جنرل کے عہدے پر فائز اور شام میں “مزاحمتی سپورٹ یونٹ” کے انچارج تھے۔ ان کا شمار 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سینئر جنرل کے قتل کی ‘یقینی قیمت چکانی پڑے گی۔ یہ اقدام غاصب صیہونی حکومت کی مایوسی اور بے بسی کی ایک اور علامت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ میجر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے، اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close