Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

طلباء کو الیکٹرک بائیک آدھی قیمت پر دینے کا فیصلہ،طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

ایک انٹرویو میں نگراں وزیر ٹرانسپورٹ،پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں دُھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورےپنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close