Featuredسندھ

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر ہوگیا۔

ریٹرنگ افسر کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضی درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے ایک وقت میں ایک شخص دو جماعتوں کا رکن نہیں ہو سکتا۔

شہری محمد ایاز کی جانب سے دائر اعتراض کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزسے وابستگی طاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواستگزار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورآصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہو رہی ہے، ریٹرننگ افسر قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close