امیدوار اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔