Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا نئےسال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان

یہ فیصلہ فلسطین کی تشویشناک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

اسلام آباد: فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال پر وزیراعظم نے ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کے باعث قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔

انوارالحق کا کہنا ہے کہ غزہ کیلئے امداد کی تیسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ اور سال نو پر کسی بھی قسم کے جشن سے گریز کریں اور سادگی سے سال 2024 کو خوش آمدید کہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’قابض اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر کے بعد سے فسلطینیوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، اب تک وہاں پر بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد نہتے شہری شہید ہوچکے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ شدید رنج و غم میں ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close