Featuredدنیا

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر کی نماز جنازہ ادا

تہران: ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی کمانڈر شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
پاسدارن انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کا طوفان اقصیٰ آپریشن مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی یہ کارروائی 75 سال سے جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت پر ردعمل تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی درست وقت آنے پر کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close