Featuredتجارتسندھ

کراچی والوں کے لیے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

کراچی: وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے بجلی صارفین کے لیے یونٹ ایک روپے 71 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی اور جون 2023ء کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء کی مد میں 1 روپیہ 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے وصول کیے جائیںٰ گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہی پیسے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close