Featuredاسلام آباد

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے : پی ٹی آئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل اور عام انتخابات 2024 کے امیدوار نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے اور الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں مگر یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہمارے یا پھر ان سے زیادہ مضبوط امیدوار نہ ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں انہیں کہتا ہوں کہ کاغذات نامزدگی چھین یا مسترد کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ صرف بلز ادا نہ ہونے کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے جا سکتے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے، ہم نے کاغذات نامزدگی میں تمام چیزیں پوری کیں۔

وکیل پی ٹی آئی نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ ’مجھے کہا گیا کہ آپ نے جو گاڑیاں بیچ دی ہیں ان کا ذکر نہیں کیا،اس بنیاد پر میرے کاغذات مسترد کر دیے گئے جبکہ ن لیگ کے امیدواروں سے کچھ نہیں پوچھا گیا اور کاغذات منظور کر لیے گیے‘۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ’ہماری شکایات پر آر اوز نے کہا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ آر اوز جوڈیشری سے ہونے چاہئیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close