ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی 2023 کے دوران انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کی اعدادوشمار جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی نارتھ نے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سال 2023 کے دوران اسمگلرز کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر اشیاء کی بڑی مقدار میں اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔
ایف سی بلوچستان نارتھ نے 2023 میں 3 ہزار 437 میٹرک ٹن چینی اور 2 ہزار 441 میٹرک ٹن یوریا کھاد قبضے میں لی۔ 71 ہزار لٹر ڈیزل اور 1378 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ بھی ناکام بنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان یہ تمام اشیاء ٹرکوں اور بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے جو قبضے میں لے لی گئیں۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے اسمگلنگ کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔