پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طعبیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویزالہیٰ کا جیل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا تھا اور انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی جس کے باعث انہیں آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویزالہیٰ کے آر آئی سی میں کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔