محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔