Featuredسندھ

قوم جن سے نجات چاہتی ہے ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم جن سے نجات چاہتی ہے ، ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کون سی جماعت ہے جو گذشتہ پانچ سال کے دوران اقتدار میں نہیں رہی ان کی حکومتیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی حکومتیں تھیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے امنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بے امنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن آج ملتوی کئے تو کل بچوں کو اسکول جانے سے بھی روکنا پڑ سکتا ہے، پائیدار امن اور معیشت کی بہتری صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت کون سی جماعت نے گذشتہ 5 سال میں حکومت نہیں کی؟ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت دراصل آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی حکومت تھی، قوم جن سے نجات چاہتی ہے ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ ایران میں مجھے ایرانی توشہ خانہ میں پاکستان کے دیئے گئے تحائف دکھائے گئے، وہ پاکستانی توشہ خانہ غیر محفوظ ہونے کا پیغام دے رہے تھے،میں شرمندہ ہو رہا تھا، جو حکومت قوم کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا حق ہی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close