عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا دولاکھ اٹھارہ ہزار دوسو روپے کاہوگیا ہے۔
گولڈ ڈیلرز کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1 ہزار آٹھ سو روپے سستا ہوا ہے،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
جبکہ دس گرام سونےکے بھاو 1 ہزار 543 روپے گر کر 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہوگئے, دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکے ریٹ پندرہ ڈالرکمی سے دوہزار سڑسٹھ ڈالر ہوگئے۔