Featuredاسلام آباد

سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

جمعہ کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دلاور خان کی جانب سے عام انتخابات 2023 ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کا الیکشن شیڈول معطل کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں صورتحال خراب ہے، جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نیشنل ڈیموکریٹ موومنٹ ( این ڈی ایم ) کے سربراہ محسن داوڑ پر حملے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد پر ووٹنگ کے وقت سینیٹ میں 12 ارکان موجود تھے۔پی ٹی آئی کے گردیب سنگھ نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں بھی انتخابات کا عمل نہیں رکا۔ انتخابات ملتوی کروانے والوں نے 2013 اور 2018 میں الیکشن ملتوی کروانے کی بات نہیں کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم سخت ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سینیٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے اس لیے 8 فروری کو ہونے والا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کے انعقاد کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت ایک بارپھر کورونا وبا کے پھیلنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ چھوٹے صوبوں میں الیکشن مہم کو چلانے کے لئے مساوی حق دیا جائے۔ الیکشن کمیشن شیڈول معطل کرکے ساز گار ماحول کے بعد شیڈول جاری کرے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close